متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : وبائی مرض میں انسانیت دوست اقدام ، ایکسپائر ویزہ ہولڈرز کو بھی بڑی سہولت دے دی گئی

خلیج اردو
17 جنوری 2021
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات کے دارلحکومت ابوظبہی میں ان افراد کو ویکسین لگانے کی اجازت دی گئی ہے جن کا ویزہ ایکسپائر ہے۔ چینی ویکسین سائنوفارم ان لوگوں کو لگائی گئی ہے جن کا ورک پرمٹ ایکسپائر ہے۔

جمعہ کے روز انڈین اسلامک سنٹر نے مقامی صحت کے حکام کے تعاون سے 12 گھنٹے کے ویکسینشن مہم میں حصہ لیا اور 4200 افراد کو کورونا ویکسین دی گئی جن میں 50 فیصد وہ افراد شامل ہیں جن کا ویزہ ایکسپائر ہے۔

انڈین اسلامک سنٹر کے نائب صدر عبدالسلام نے بتایا کہ جب ہم نے کورونا ویکسین مہم کا آغاز کیا تو کچھ وہ افراد جن کے ویزے ایکسپائر ہوئے تھے ، بھی سامنے آئے اور جب ہم نے انہیں انکار کرنے کا ارادہ کرلیا تو محسن حکومت نے سخاوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہمیں اجازت دی کہ انہیں بھی انسانی بنیادوں پر ویکسین دی جائیں۔ انہوں نے ہمیں اجازت دی کہ ایکسپائر ہونے والے ویزوں کے افراد کو متحدہ عرب امارات کی آئی ڈی اگر زائد المعیاد بھی ہو ، تو ویکسین دی جائے۔ تاہم یہ لازمی قرار دیا ہے کہ وہ ملک میں اگلے 21 دن رہیں گے تاکہ ان کو کورونا ویکسین کی دوسری خوراک بھی دی جا سکے۔

انڈین اسلامک سنٹر کے پاس 16 کاؤنٹرز ہیں جن میں 2 خواتین کیلئے مختص ہیں۔ ویکسن لگانے کے عمل میں 75 رکنی ٹیم نے حصہ لیا جس میں 30 رضاکار شامل تھے۔ عبداسلام نے بتایا کہ ہمارے پاس دو قطاریں ہیں جس میں سے ایک میں پہلے سے رجسٹرڈ افراد اور دوسرے میں ان افراد کیلئے ویکسین دی جارہی ہیں جو کسی رجسٹریشن کے بغیر یہاں آتے ہیں۔ ایک شخص کی ویکسینشن پر 30 منٹ آئے ۔

کمیونٹی کے ممبران ان مراکز میں اس طرح کے اقدام پر خوش ہوئے ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں طویل عرصے سے رہنے والا حمزہ نادویل ، پہلا شخص تھا جس نے صبح 9 بجے تک ویکسین کا ڈوز لگوایا۔۔ انہوں نے سب کو مفت ویکسین فراہم کرنے پر حکومت اور مقامی حکام کی خوب تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ جب ہر شخص کو مکمل طور پر ویکسین لگادی جائے گی ، تو ملک اس وبائی مرض سے مزید مضبوط ہو گا۔

محمد امین ناتھانی جو ایک تاجر ہے اور اپنے اہل خانہ کے ساتھ اس عمل میں حصہ لیا ، ان کا کہنا ہے کہ یہ برادری اور حکومت کی مشترکہ کوشش کی بہترین مثال ہے ۔ انڈین اسلامک سنٹر اب اگلے ماہ کورونا کی دوسری خوراک دے گا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button