متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : کورونا وائرس سے متعلق ملک میں داخلے کیلئے نئے رولز جاری

خلیج اردو
17 جنوری 2021
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات میں ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے۔ دنیا میں سب سے زیادہ آبادی کے تناسب سے ویکسین لگانے میں متحدہ عرب امارات پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ ایسے میں بہتر صورت حال کو دیکھتے ہوئے ابوظبہی ایمرجنسی ، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے ملک کے دالحکومت میں داخلے کیلئے ضوابط اپڈیٹ کیے ہیں۔ ملک کے دیگر امارات سے آنے والوں کیلئے اتوار سے نئے ضوابط لاگو ہوں گے۔

ڈیزاسٹر منجمنٹ کمیٹی نے ملک کے دیگر امارات سے ابوظبہی میں داخلے کیلئے 48 گھنٹے قبل لیا ہوا پی سی آر ٹیسٹ اور اس کا منفی نتیجہ لازمی قرار دیا ہے۔ پی سی آر ٹیسٹ ملک میں داخلے کے چوتھے اور اٹھویں دن کرانا لازمی ہے۔

تاہم اس حوالے سے ویکسین لگانے والوں کو استثنیٰ دیا گیا ہے۔ ٹویٹر پیغام میں ابوظبہی میڈیا آفس نے بتایا ہے کہ دارلحکومت میں داخلے کیلئے یہی طریقہ کار ہے البتہ جن افراد نے کورونا ویکسین کی خوراک لیں ہوں اور ان کے اسٹیٹس میں ای یا گولڈ اسٹار کا نشان ایکٹیو ہوں تو انہیں ٹیسٹ سے استثنیٰ ہوگا۔ یہ اسٹیٹس الحسن اپلیکیشن پر شو ہوتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button