خلیج اردو: ایکسپوسٹی دبئی رہائشی ترقی کے شاندارنئے منصوبوں کی نقاب کشائی کو تیار ہے۔یہ اس کے مستقبل کا ایک اسمارٹ ، پائیدار،عوام مرتکزشہر بننے کے سفر کے اگلے مرحلے کا آغاز ہے۔
ایکسپو سٹی دبئی میں اپارٹمنٹس، ٹاؤن ہاؤسز اور ولاز شامل ہوں گے اور یہ رہائشیوں کو ایک ناقابل یقین ورلڈ ایکسپو کے طویل مدتی ویژن کا حصہ بننے اور اس کے قابل فخر وراثتی شہر کے دل میں رہنے کا منفردموقع مہیا کریں گے۔یہ دبئی 2040 اربن ماسٹرپلان کا ایک لازمی مرکز ہے۔
نئی صاف اور سبز کمیونٹیز ایکسپو سٹی دبئی کے تمام دلچسپ تجربات اور پرکشش مقامات کے ساتھ، جدت طراز، ماحول دوست ڈیزائن میں بہترین طریقوں کی مثال پیش کریں گی، جس میں فلاح و بہبود اورپائیدارزندگی پرتوجہ مرکوز کی جائے گی۔
ایکسپوسٹی دبئی کے چیف ڈویلپمنٹ اور ڈیلیوری آفیسراحمد الخطیب نے کہا:’’یہ منفرد رہائشی منصوبے ہماری عالمی نمائش کی فطرت اورروح کے مطابق ہیں اور ایک بڑھتے ہوئے شہر کی راہ ہموار کرتے ہیں جو مستقبل میں ہمارے طرز زندگی کے لیے ایک بلیو پرنٹ کے طور پر کام کرے گا۔ یہ پائیدار، تجدیدی اور مربوط کمیونٹی کی زندگی کی بہترین مثال ہوگا‘‘۔
اس کی منگل کوآن لائن ایک ٹیزر مہم کا آغاز کیا گیا ہے اور 15 مارچ کو ’پائیدارعلاقہ‘ میں واقع مرکزفروخت کے افتتاح کے ساتھ اس منصوبے کی مکمل تفصیل سامنے آئے گی۔
مستقبل کے رہائشیوں کو ایکسپو سٹی دبئی کے متنوع پرکشش مقامات تک آسان رسائی حاصل ہوگی ، جس میں اس کی تعلیمی ، ثقافتی اور تفریحی پیش کشیں ،دفاتر ، تفریحی سہولیات ، کھانے کے اختیارات اور ایونٹ کے مقامات کے ساتھ ساتھ 10 کلومیٹر کاسائیکل ٹریک ، پانچ کلومیٹر کا پیدل ٹریک ، بچوں کے کھیل کے میدان اور 45،000 مربع میٹررقبے پرمحیط پارک اور باغات شامل ہیں۔
یہ ’سبز‘ شہری منصوبہ بندی کے لیے ایک بلیوپرنٹ کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں ایکسپو 2020 دبئی کے تعمیر شدہ بنیادی ڈھانچے کا 80 فی صد برقرار رکھا گیا ہے۔اس میں 123 لیڈ سرٹیفائیڈ عمارتیں اور آٹھ سیکیویل سرٹیفائیڈ منصوبے شامل ہیں، جو پائیدار ڈیزائن، تعمیر اور آپریشنز کی اعلیٰ ترین سطح کی علامت ہیں۔
آج تک ایکسپو سٹی دبئی کی جگہ کا قریباً ایک تہائی حصہ تعمیر کیا جاچکا ہے۔یہاں سے بین الاقوامی ہوائی اڈوں اور جبل علی بندرگاہ تک میٹرو کے ذریعے آسان رسائی ہے۔