متحدہ عرب امارات

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مصر کے وزیر خارجہ کی ملاقات،پاکستان اور مصر میں دفاعی اور سکیورٹی تعاون، عسکری روابط، تربیتی تعاون اور علاقائی امن و استحکام سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال

خلیج اردو
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مصر کے وزیر خارجہ نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور مصر کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ملاقات میں دفاعی اور سکیورٹی تعاون، عسکری روابط، تربیتی تعاون اور علاقائی امن و استحکام سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں برادر ممالک نے دفاع اور وسیع تر اسٹریٹجک شعبوں میں ہم آہنگی مزید مضبوط کرنے اور تاریخی تعلقات کو گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ مصری وزیر خارجہ نے مصری قیادت کی جانب سے گرمجوش نیک خواہشات بھی فیلڈ مارشل عاصم منیر تک پہنچائیں۔ بدلتی ہوئی علاقائی سکیورٹی صورتحال کے تناظر میں ابھرتے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اعلیٰ سطح کے تبادلوں کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مصری وزیر خارجہ نے پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button