متحدہ عرب امارات

دبئی میں فیفا ورلڈ کپ 2026 فائنل دیکھنے کے لیے 11 بہترین مقامات

خلیج اردو
فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فائنل 19 جولائی کو کھیلا جائے گا، جس کے لیے دبئی بھر میں فین زونز، اسپورٹس بارز، سینما گھروں اور ریسٹورنٹس میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

  1. پام ایرینا، پام ویسٹ بیچ
    اسٹیڈیم جیسا ماحول، بڑی اسکرینیں، کھانے پینے کے اسٹالز اور خصوصی وی آئی پی نشستوں کا انتظام۔ ٹیبل کے لیے کم از کم خرچ 250 درہم جبکہ وی آئی پی بین بیگز کے لیے 350 درہم ہے۔
  2. زینون دبئی، ڈاؤن ٹاؤن
    کیمپنسکی سینٹرل ایونیو میں واقع اس مقام پر انڈور ڈیجیٹل اسکرینز اور ٹھنڈی آؤٹ ڈور ٹیرس کے ساتھ اعلیٰ معیار کا ڈائننگ تجربہ فراہم کیا جائے گا۔
  3. بیلجیئن بیئر کیفے، گرینڈ ملینیم ہوٹل
    فٹبال شائقین کے لیے ڈی جے، فیس پینٹنگ، گیمز، خصوصی اسپورٹس مینو اور 120 درہم سے بیوریج پیکجز دستیاب ہوں گے۔
  4. فُوٹی سینٹرل، ایمریٹس گالف کلب
    خصوصی فٹبال فین زون جہاں میچ کے ساتھ انعامی قرعہ اندازی میں بھی شرکت کا موقع ہوگا۔
  5. ٹاپ گالف دبئی
    میچ کے ساتھ گالف، کھانے اور تفریح سے لطف اندوز ہونے کے خواہشمند افراد کے لیے بہترین انتخاب۔
  6. ووکس سینماز
    بڑی اسکرین اور سنیما جیسی آواز کے ساتھ فائنل دیکھنے کے خواہشمند شائقین کے لیے منتخب برانچز میں براہ راست نشریات۔
  7. ایمریٹس آور ہوم فیفا ورلڈ کپ فین زون
    خاندانی، ڈائننگ، وی آئی پی اور ڈائمنڈ وی وی آئی پی پیکجز دستیاب ہیں، جن کی قیمت 200 درہم سے شروع ہو کر 6 ہزار درہم تک ہے۔
  8. دی ہڈل
    بر دبئی اور البرشا میں واقع اسپورٹس بار جہاں متعدد اسکرینز اور خصوصی فوڈ آفرز کے ساتھ میچ دکھایا جائے گا۔
  9. بلا بلا دبئی، جے بی آر
    سمندر کے کنارے کھلے ماحول میں بڑی اسکرینوں پر فائنل دیکھنے کا موقع۔
  10. سپیک ایزی، شیراٹن دی واک (جے بی آر)
    میچ کے لیے خصوصی فوڈ پلیٹرز اور بیوریج پیکجز 200 درہم سے دستیاب ہوں گے۔
  11. ریل سینماز
    دبئی مال اور دبئی مرینا مال میں بڑی سنیما اسکرین پر فائنل کی براہ راست نشریات، جہاں انگریزی اور عربی کمنٹری کے ساتھ رات 11 بجے میچ دکھایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button