متحدہ عرب امارات

پاکستان اور بھارت سمیت چار ممالک کیلئے فضائی پروازیں 21 جولائی تک معطل رہیں گی ، اتحاد ایئرلائنز

خلیج اردو
30 جون 2021
دبئی : اتحاد ایئرویز نے منگل کے روز کہا ہے کہ پاکستان ، بھارت ، بنگلادیشن اور سری لنکا کیلئے فضائی پروازیں 21 جولائی 2021 تک معطل رہیں گے۔

فلائٹس معطلی کے فیصلے میں توسیع کا فیصلہ متحدہ عرب کی حکومت کی جانب سے حالیہ ہدایت کے نتیجے میں کی گئی ہے۔

خلیج ٹائمز کو دیئے گئے ایک بیان میں اتحاد ایئرلائنز کا کہنا ہے کہ اتحاد ایئرویز پاکستان ، بنگلادیشن ، سری لنکا اور بھارت سے مسافروں کو نہیں لے جائے گا ۔ ان ممالک سے صرف سفارتی مشن کے اراکین ، سفارت کار ، متحدہ عرب امارات کے شہری اور متحدہ عرب امارات کے گولڈن ویزہ ہولڈرز سفر کر سکیں گے۔

تاہم ان ممالک میں مسافر لے کر جانے کی اجازت ہوگی اور اتحاد ان ممالک کیلئے آپریشن جاری رکھے گا۔ سری لنگا سے متحدہ عرب امارات ، بحرین ، کویت ، اومان ، قطر اور سعودی عرب کیلئے فلائیٹ دستیاب نہیں ہوں گے۔

ایئرلائنز نے کہا ہے کہ اتحاد متائثرہ مسافروں کے ساتھ رابطہ میں رہے گی اور کسی بھی اپڈیٹ سے اگاہ کیا جائے گا۔
Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button