متحدہ عرب امارات

ایپل کے نئے آئی فون 17 اور آئی فون ایئر نے شائقین کو پرجوش کر دیا

خلیج اردو
دبئی میں ایپل کے نئے آئی فون 17 اور آئی فون ایئر کی ریلیز کا بے حد انتظار کیا جا رہا ہے۔ کچھ صارفین پہلے دن ڈیوائس اپنے ہاتھ میں لینے کے لیے اصل قیمت سے دگنی رقم ادا کرنے پر بھی تیار ہیں۔ ریٹیلرز کے مطابق ایک ٹی بی آئی فون ایئر کی ریٹیل قیمت 5 ہزار 999 درہم ہے لیکن بعض گاہک 12 ہزار درہم تک دینے پر آمادہ ہیں۔

ریٹیلرز نے بتایا کہ 12 ستمبر سے پری بکنگ شروع ہوگی اور اس سال ڈیزائن کی بڑی تبدیلی کے باعث پچھلے لانچ کے مقابلے میں زیادہ اور پائیدار طلب کی توقع ہے۔ بعض صارفین پہلے دن فون خرید کر منافع پر فروخت کرنے کی کوشش بھی کرتے ہیں۔ دوسری جانب پرانے ماڈلز کی قیمتوں میں کمی آئی ہے تاہم آئی فون 16 پرو جیسے ماڈلز کی اچانک بڑھتی ہوئی طلب نے ان کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button