
خلیج اردو
06 مارچ 2021
قاہرہ : الاظہر کے امام اعظم ڈاکٹر احمد الطیب جو مسلم عمائیدین کونسل کے چیئرمین بھی ہیں ، نے پوپ فرانسس کے دورہ عراق کو تاریخی اور دلیرانہ قرار دیتے ہوئے اس کی تعریف کی ہے۔
ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ پوپ فرانسس کے دورہ عراق سے ایک یک جہتی اور امن کا پیغام جائے گا۔ میں اس کے اس دورہ کی کامیابی کیلئے دعا گو ہوں ۔ مجھے اس دورے کے ثمرات کا باخوبی اندازہ ہے اور میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ انسانیت اور بھائی چارے کی اس کوشش کے پھل عراقی عوام اور پوری دنیا کو ملیں گے۔
My brother @Pontifex’s historic and courageous visit to Iraq sends a message of peace, solidarity, and support to all Iraqi people. I pray to Almighty Allah to grant him success and that his trip achieves the desired outcome to continue on the path of human fraternity.
— أحمد الطيب (@alimamaltayeb) March 5, 2021
عراق میں ایک تاریخی دورے کا مقصد مختلف اقلیتوں سے تعلق رکھنے والوں کا حوصلہ بڑھانا ہے۔ جب امریکہ سربراہی میں ان کے اتحادیوں نے 2003 میں عراق پر حملہ کیا تو اس دوران عیسائی برادری کے بہت سے افراد مل چھوڑ کر چلے گئے تھے۔
ان کا دورہ بغداد سے شروع ہوگا جہاں وہ کیپٹل چرچ میں اپنی تقریر کریں گے ، وہ مقدس شہر نجف ، نصریحہ صوبہ ، موصل اور بریل کا بھی دورہ کریں گے۔
Source : Khaleej Times







