
خلیج اردو
09 نومبر 2020
ابوظہبی:ابوظہبی کی عدالت نے بیوی کو سگریٹ کے ٹکڑوں سے جلانے اور اس کو جسمانی تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام ثابت ہونے پر شوہر کو پچاس ہزار درہم ادا کرنے کا حکم دے دیا…
متاثرہ خاتون نے اپنے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے جسمانی تشدد اور جسم کے مختلف حصوں کو سگریٹ کے ٹکڑوں سے جلانے کا الزام عائد کیا تھا۔۔
خاتون کی جانب سے حکام کو پیش کی جانے والی میڈیکل رپورٹ میں بھی خاتون کے جسم پر جسمانی تشدد سے بننے والے زخموں کی تصدیق کی گئی جبکہ ایک اور میڈیکل رپورٹ کے مطابق خاتون شدید اندرونی خوف اور اظطراب کا شکار رہی ہیں۔
حکام کے مطابق متاثرہ خاتون کے شوہر نے تفتیش کے دوران جسمانی تشدد کا اعتراف کرتے ہوئے اپنی بیوی پر غیر مرد کے ساتھ جسمانی تعلق استوار کرنے کا الزام عائد کیا۔
عدالت کی جانب سے مقرر میڈیکل ٹیم نے خاتون کے چہرے سمیت بہت کلائی اور کمر پر زخموں کے نشانات کی تصدیق کی۔
عدالت نے تمام فریقین کا موقف سننے کے بعد شوہر کو تیس ہزار درہم خاتون کو جسمانی طور پر زخمی کرنے جبکہ بیس ہزار درہم نفسیاتی طور پر نقصان پہنچانے پر ادا کرنے کا حکم دیا۔







