خلیج اردو: متحدہ عرب امارات میں گرمی شدت اختیار کر گئی، دن بہ دن گرمی کی شدت میں اضافہ دیکھنے ہو رہا ہے، حتی کہ درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔
یواے ای میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے اور درجہ 47 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے ۔
اس بار 14 مئی کو الظفرہ میں درجہ حرارت 46 سینٹی گریڈ تک گیا جبکہ الغویفات میں 47 اعشاریہ ایک سینٹی گریڈ رہا تھا۔ 15 مئی کو درجہ حرارت قدرے کم ہوا اور کلبا میں 44 اعشاریہ 6 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ محکمہ موسمیات نے بدھ سے درجہ حرارت میں اضافہ کی پیش گوئی کی ہے اور اس میں 2 سے 4 سینٹی گریڈ اضافہ متوقع ہے۔ جبکہ رواں ہفتے کے اختتام پر بارش کا بھی امکان ہے۔
ماہرین موسمیات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں رواں ماہ کے ابتدا میں موسم سرما ختم ہوچکا ہے اور مئی موسم سرما اور موسم گرما کے درمیان منتقلی کا پہلا مہینہ ہوتا ہے