خلیج اردو: شارجہ پولیس نے ایک عرب ڈرائیور کو 45 منٹ کے اندر اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ ایک ایشیائی راہگیر کو ٹکر مار کر موقع سے فرار ہو گیا۔
شارجہ پولیس کے آپریشن روم کو پیر کی صبح 10 بج کر 44 منٹ پر ایک رپورٹ موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ الواحدہ روڈ پر ایک حادثہ پیش آیا ہے جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو چکا ہے۔ شارجہ پولیس کے خصوصی گشتی دستے جائے وقوعہ پر پہنچے تو انہیں معلوم ہوا کہ ایک ایشیائی شخص نامعلوم مقام سے سڑک عبور کر رہا تھا تو اسے ایک موٹر سوار نے ٹکر مار دی۔ زخمی شخص کو نیشنل ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔
شارجہ پولیس نے موٹرسوار کی تلاش کے لیے اپنی کارروائیاں شروع کیں اور 45 منٹ کے اندر ٹیم مجرم کی شناخت کرنے، اسے گرفتار کرنے اور کار کو قبضے میں لینے میں کامیاب ہو گئی۔
شارجہ پولیس نے کہا کہ مشتبہ شخص پولیس کی آمد کی رفتار پر حیران تھا۔ اس نے اپنی غلطی کا اعتراف کیا، اور اپنی "الجھن اور خوف کے احساس” کی وجہ سے، اس نے یہ سوچ لیا تھا کہ کوئی بات نہیں، چوٹ معمولی تھی۔
تھانہ بوہیرہ نے مقدمہ پبلک پراسیکیوشن کو منتقل کرنے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔
شارجہ پولیس نے کہا کہ جائے حادثہ سے مفرور ہونا قانون کے تحت قابل سزا جرم ہے، خاص کر رن اوور کے واقعے میں، اور اس طرح حادثے کے مرتکب نے دو جرم کیے ہیں۔
شارجہ پولیس نے عوام سے کہا کہ وہ سڑک پار کرتے وقت محتاط رہیں، اور ان کے لیے مختص کردہ جگہوں کے علاوہ پار نہ کریں، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ حکام ٹریفک ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے والوں، یا فرار ہونے کی کوشش کرنے والوں کو آگاہ کیا ہے کہ ہم قانون کا اطلاق کرنے میں نرمی نہیں برتیں گے،چاہے پھر کوئی ٹریفک پٹرول سے فرار ہونیکی کوشش کرے ، یا کوئی ایسی کارروائی جس سے سڑک استعمال کرنے والوں کی زندگیوں کو خطرہ ہو۔
انہوں نے ڈرائیوروں پر زور دیا کہ وہ حد رفتار سے زیادہ نہ بڑھائیں جو کہ جان لیوا حادثات کی ایک بڑی وجہ ہے۔