
دبئی : حاکم دبئی کا ویژن حقیقت میں تبدیل ہوگیا، صرف 5 سال کے دوران دبئی ایکسپو کے مقام کا نقشہ ہی بدل گیا، تصاویر نے لوگوں کو ورطہ حیرت میں مبتلا کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق حاکم دبئی شیخ محمد بن راشد المکتوم کی جانب سے دبئی ایکسپو کے مقام کا دورہ کیا گیا جس کے بعد ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
ایک تصویر حاکم دبئی کے ایکسپو کے مقام کے حالیہ دورے کی ہے، جبکہ دوسری تصویر 5 سال قبل 2016 میں لی گئی تھی جب شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اس مقام کا دورہ کیا جسے دبئی ایکسپو 2020 کے انعقاد کیلئے منتخب کیا گیا تھا۔ 2016 میں یہ مقام ایک ویران صحرا تھا جسے ایک شاندار علاقے میں تبدیل کرنے کی منصوبہ کی گئی۔ پھر 5 سالوں کی انتھک محنت اور حاکم دبئی کے ویژن کی وجہ سے ویران صحرائی علاقہ اب ایک ایسا عالیشان علاقہ بن چکا جہاں چند روز بعد عالمی تجارتی ایکسپو کا انعقاد ہو گا۔
تصاویر سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔ تصاویر کو دیکھنے والے لوگ ورطہ حیرت میں مبتلا ہو گئے اور یقین ہی نہیں کر پائے کہ 5 سال میں ایک ویران صحرائی علاقہ اس قدر تبدیل ہو سکتا ہے۔
We promise people from all over the world an unprecedented Expo. The 6 months of the event will go down in history for the ideas and inventions that will benefit humanity for years to come. pic.twitter.com/NV0svFGcVb
— HH Sheikh Mohammed (@HHShkMohd) September 1, 2021
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے وائرل تصاویر پر ردعمل دیتے ہوئے حاکم دبئی کی بھی خوب تعریف کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایسا حیرت انگیز کارنامہ صرف شیخ محمد بن راشد المکتوم ہی انجام دے سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ دبئی ایکسپو کا انعقاد 2020 میں ہونا تھا، تاہم کرونا وبا کے باعث عالمی تجارتی ایکسپو کے انعقاد میں ایک سال کی تاخیر ہوئی۔ اب 27 روز بعد دبئی میں عالمی تجارتی ایکسپو کے انعقاد کی تمام تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں۔
دبئی ایکسپو کو کرونا وبا کے پھیلاو کے بعد اب تک کا دنیا کا سب سے بڑا ایونٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ دبئی کو عالمی تجارتی ایکسپو کی میزبانی کیلئے 2013 میں منتخب کیا گیا تھا۔ عالمی ایکسپو کا انعقاد ہر 5 سال بعد ہوتا ہے، دبئی مشرق وسطیٰ کا پہلا شہر ہے جہاں عالمی تجارتی نمائش منعقد کی جائے گی۔ عالمی تجارتی ایکسپو میں دنیا بھر سے سینکڑوں ممالک شرکت کرتے ہیں اور فن تعمیر اور ٹیکنالوجی کے شعبے ہونے والی جدت طرازیوں کی نمائش کرتے ہیں۔ دبئی کو عالمی تجارتی ایکسپو کی میزبانی ملنے پر شیخ محمد بن راشد المکتوم نے وعدہ کیا تھا کہ وہ اس تقریب کے انعقاد سے دنیا کو متحیر کر دیں گے، اور بظاہر وہ اپنا وعدہ پورا کرنے میں کامیاب ہو چکے۔





