متحدہ عرب امارات

ابوظہبی میں "ہا ف وے ہاؤسز” — منشیات کے عادی افراد کی معاشرتی واپسی کا نیا ماڈل

خلیج اردو
ابوظہبی میں قائم "ہا ف وے ہاؤسز” (Halfway Houses) منشیات سے صحت یاب ہونے والے افراد کو صرف رہائش ہی نہیں بلکہ ڈھانچہ بند زندگی، نفسیاتی مدد، اور سماجی بحالی کا راستہ فراہم کر رہے ہیں۔ یہ منصوبہ فیملی کیئر اتھارٹی (FCA) نے مئی 2023 میں شروع کیا تھا، تاکہ میڈیکل ڈِی ٹاکس یا نفسیاتی علاج مکمل کرنے والوں کو معاشرتی اور معاشی طور پر دوبارہ فعال بنایا جا سکے۔

یہ مراکز ان پیشنٹس اور آؤٹ پیشنٹس دونوں کیلئے خدمات فراہم کرتے ہیں، جہاں 21 افراد رہائشی طور پر اور 200 تک آؤٹ پیشنٹس علاج لے سکتے ہیں۔ مریض پولیس، عدالت، علاج مراکز یا خود اپنی درخواست پر آتے ہیں۔

علاج کے مراحل:

  1. طبی استحکام (پہلا مہینہ)

  2. نفسیاتی اور سماجی بحالی (بیہیویئرل تھراپی اور دیگر پروگرام)

  3. سماجی انضمام (ملازمت کی تیاری اور عملی زندگی میں واپسی)

روزمرہ شیڈول میں صبح مراقبہ، گروپ تھراپی، جسمانی ورزش، مطالعہ، اور رات کو ریفلیکشن سیشن شامل ہیں۔

خصوصی پہلو:

  • خاندان کو پہلے دن سے علاج میں شامل کیا جاتا ہے، تاکہ بدنامی کم ہو اور مریض کو قبولیت ملے۔

  • Relapse Prevention پلان کے تحت خطرناک جگہوں، حالات اور لوگوں سے دور رہنے کی تربیت دی جاتی ہے۔

  • جدید طریقے جیسے گھوڑوں کے ذریعے تھراپی، نیورو فیڈ بیک، آرٹ اور موومنٹ تھراپی استعمال کیے جاتے ہیں۔

مریض بتدریج گھر جاتے ہیں — پہلے دو دن، پھر زیادہ — تاکہ عملی زندگی میں سیکھی ہوئی مہارتیں آزما سکیں۔ منصوبہ رضاکارانہ ہے، جو اس کی کامیابی کی بڑی وجہ ہے۔

اب تک زیادہ تر مریض اپنے خاندان میں واپس ضم ہو چکے ہیں اور آدھے سے زیادہ نجی شعبے میں ملازمت حاصل کر چکے ہیں۔ FCA چاہتی ہے کہ یہ ماڈل پورے ابوظہبی اور خطے میں پھیلایا جائے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button