متحدہ عرب امارات

کیا یو اے ای میں گرمی کا سب سے برا وقت گزر گیا ہے؟ ماہرین موسمیات کی پیشگوئی

خلیج اردو
10 اگست کو یو اے ای میں "المرزم” کے موسم کا اختتام ہوا — یہ وہ مرحلہ ہے جس میں گرم اور خشک ہوائیں اور شدید گرمی ہوتی ہے۔ روایتی طور پر اس تاریخ کو گرمی کے بدترین حصے کے خاتمے کی علامت سمجھا جاتا تھا، لیکن ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ ابھی گرمی میں واضح کمی آنے میں وقت لگے گا۔

نیشنل سینٹر آف میٹیورولوجی کے ماہر ڈاکٹر احمد حبیب کے مطابق یکم ستمبر سے رات کے درجہ حرارت میں معمولی کمی شروع ہوگی۔ صبح کے وقت زمینی ہوا نسبتاً ٹھنڈک دیتی ہے، لیکن دوپہر کے بعد سمندری ہوا گرمی کا احساس بڑھا دیتی ہے۔ آئندہ دنوں میں ساحلی علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39–44 ڈگری سینٹی گریڈ اور اندرونی علاقوں میں 44–47 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

دبئی آسٹرونومی گروپ کی خدیجہ حسن احمد کا کہنا ہے کہ اگست اب بھی سب سے گرم مہینہ ہے اور 11 اگست کا موسم یا فلکیاتی لحاظ سے کوئی خاص تعلق نہیں۔ ستارہ "سہیل” (Canopus) کا طلوع 24 یا 25 اگست کو ہوتا ہے، جو روایتی طور پر موسم کی تبدیلی کی علامت سمجھا جاتا ہے، لیکن واضح ٹھنڈک عام طور پر ستمبر کے آخر یا اکتوبر میں محسوس ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی (Climate Change) نے روایتی نشانیوں کی درستگی کو متاثر کیا ہے، کیونکہ 1970 کی دہائی سے یو اے ای کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت تقریباً 2.7 ڈگری بڑھ چکا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button