متحدہ عرب امارات

البانیا میں جنگلات کی آگ بجھانے کیلئے یو اے ای کی ٹیمیں روانہ

خلیج اُردو
تیرانا: متحدہ عرب امارات کی خصوصی ٹیمیں البانیا کے دارالحکومت تیرانا پہنچ گئیں تاکہ مختلف علاقوں میں لگی آگ بجھانے کی کارروائیوں میں مدد فراہم کی جا سکے۔ یو اے ای کی امداد میں ضروری طیارے، آلات اور فائر فائٹنگ کا سامان شامل ہے۔ یہ اقدام صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی ہدایت پر کیا جا رہا ہے۔

ان کارروائیوں کو وزارت خارجہ، وزارت دفاع اور وزارت داخلہ کے باہمی تعاون سے انجام دیا جا رہا ہے، جس میں ابوظہبی سول ڈیفنس اتھارٹی بھی شامل ہے۔

گزشتہ ہفتے ہی البانیا میں 900 سے زائد فائر فائٹرز اور فوج کی مدد سے ایک بڑے جنگل کی آگ کو بجھانے کی کوشش کی گئی تھی تاکہ وہ سیاحتی شہر ساراندا اور دیگر ساحلی مقامات تک نہ پہنچے۔ خطے میں شدید گرمی کی لہر کے باعث اس قسم کے قدرتی آفات کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button