خلیج اردو: ابوظہبی میں غیر ملکیوں کو 600 درہم سے ساڑھے 12 ہزار درہم مالیت کی ہیلتھ انشورنس فراہم کی جا رہی ہے جو نیشنل کمپنی ضمان مناسب قیمت پر فراہم کر رہی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق ابوظہبی کی نظامت صحت نے کہا ہے کہ ’ہیلتھ انشورنس نیشنل کمپنی ضمان مقیم غیرملکیوں کو میڈیکل انشورنس پیکیج مناسب قیمت پر فراہم کر رہی ہے اور اس کی شروعات 600 درہم سے کی گئی ہے۔
محکمہ صحت ابوظہبی کا مزید کہنا ہے کہ معاشرے کے تمام افراد کی ضروریات کے مطابق مختلف کیٹیگری کے میڈیکل انشورنس پیکیج فراہم کیے جا رہے ہیں، ہماری بھرپور کوشش ہے کہ معاشرے کے تمام طبقے میڈیکل انشورنس کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔
محکمہ صحت نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ابوظہبی میں انشورنس کمپنیاں 750 درہم، 600 درہم، ساڑھے بارہ ہزار درہم تک کا پیکیج پیش کر رہی ہیں۔
ایمرجنسی حالات کے لیے ہیلتھ انشورنس پیکیج بھی فراہم کیا جا رہا ہے تاہم اس کی قیمت متعین نہیں ہے