خلیج اردو: ایک ایشیائی ڈرائیور نے اپنے آجر کے بچے کو قتل کرنے کی دھمکی دی اور درہم 3 ملین نقد چوری کر لیے۔
یہ شخص چار ساتھیوں کے ہمراہ اپنے آجر کے بیڈروم میں گھس گیا اور اسکے آٹھ ماہ کے بچے کو چاقو سے قتل کرنے کی دھمکی دی۔
متاثرہ لڑکی نے کہا کہ وہ اپنے ڈرائیور کو اپنے بچے کو پکڑے ہوئے دیکھ کر حیران رہ گئی اور اس نے دھمکی دی کہ اگر اس نے سیف میں پڑا مال دینے سے انکار کیا تو وہ بچے کو جان سے مار دے گا۔
اس کے بعد اس نے سیف سے 2 ملین درہم نقد اور 3 ملین درہم مالیت کے زیورات چوری کیے اور وہ انے ساتھیوں سمیت فرار ہوگیا۔
دبئی پولیس نے پانچوں مجرموں کو ایک اپارٹمنٹ سے گرفتار کیا جہاں وہ چوری شدہ اشیاء کے ساتھ ملک چھوڑنے کی تیاری کر رہے تھے۔
تفتیش کے دوران ان سب نے جرم کا اعتراف کیا، جس پر انہیں پانچ سال قید سزا اور 6 ملین درہم جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔