متحدہ عرب امارات

دبئی پولیس کے دو اہلکاروں کو رشوت کی پیشکش کرنے والے بھارتی کاروباری شخصیت کو قید کی سزا سنا دی گئی

خلیج اردو آن لائن:

دبئی پولیس کے اہلکاروں کو اپنی رہائی کے بدلے میں 2 لاکھ درہم رشوت کی پیشکش کرنے والے بھارتی بزنس مین کو دو سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
قید کی سزا کے ساتھ دبئی کی ابتدائی عدالت نے مدعاعلیہ پر 2 لاکھ درہم جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔
مقدمہ گزشتہ سال جون کا ہے۔ جب الرفاع پولیس تھانے میں کاروباری شخص کے مبینہ کریمنل رپورٹ کے بعد اس کو تفتیش کے لیے حراست میں رکھا گیا تھا۔

دوران حراست اس شخص نے دونوں پولیس اہلکاروں کو فی کس 1 لاکھ  روپے رشوت کی پیش کش کی تھی۔
مزید برآں، رشوت کی رقم ان پولیس اہلکاروں کو دینے کے لیے رقم لانے والے دو دیگر بھارتیوں کو بھی 2 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ ان پر رشوت کی پیش کش میں مدعاعلیہ کی مدد کرنے کا الزام ہے۔
تمام مجرمان کو قید کی سزا بھگتنے کےبعد ملک بدر کر دیا جائے گا۔

مقدمے کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
سرکاری ریکارڈ کے مطابق مدعا علیہ بزنس مین کو ایک چوری کی واردات میں ملوث ہونے کے شک میں گرفتار کر کے سوالات کے لیے تھانے لایا گیا تھا۔
ریکارڈ کے مطابق پولیس اہلکار نے بتایا کہ وہ اور اسکا ساتھی مدعاعلیہ کی نگرانی پر مامور تھے جب مدعاعلیہ نے اس سے تنہائی میں بات کرنی چاہی۔ جس کے بعد پولیس اہلکار اس کوٹھڑی سے باہر لے گیا جہاں پر کاروباری شخص نے مقدمے میں اپنی رہائی کے بدلے میں اسے رشوت کی پیش کش کی۔

مدعاعلیہ پولیس سارجنٹ کے ساتھی اہلکار کو بھی 1 لاکھ درہم رشوت دینے کی آفر کی۔
پولیس اہلکار نے بتایا کہ "میں نے مدعاعلیہ کو یقین دلایا کہ مجھے اس کی آفر قبول ہے، جس کے بعد میں اس آفر کے بارے میں اپنے ڈائریکٹر کو مطلع کر دیا”۔
مزید برآں، مدعاعلیہ نے رشوت کی رقم کم کر کے 1 لاکھ 50 ہزار درہم کر دی۔ جس کے بعد اس کے دو ساتھی ایڈوانس 50 ہزار درہم رشوت لے کر پولیس اہلکاروں کو دینے کے لیے لائے، جنہیں موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔

تمام مدعاعلیہان کو 2 سال قید کی سزا، 2 لاکھ درہم جرمانے اور ملک بدر کرنے کی سزا سنا دی گئی ہے۔
تاہم، عدالتی فیصلے کے خلاف درخواست 15 دن کے اندر جمع کروائی جا سکتی ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button