
خلیج اردو
یکم فروری 2021
دبئی : دبئی ہیلتھ اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے دو طبی مراکز کو صرف کورونا وائرس سے متعلق علاج کیلئے مختص کررہا ہے۔ الخوانیج اور البادا مراکز کو اب صرف کورونا سے متعلق علاج کیلئے استعمال کیا جائے گا۔
ڈاکٹر حنان الحمادی جوکہ کنسلٹنٹ اور ڈائریکٹر میڈیکل آفیئرز ہیں ، کا کہنا ہے کہ یہ مراکز ڈی ایچ اے سنٹرز کی جانب سے ریفر کیے گئے مریضوں کی خصوصی دیکھ بال کرے گی ، وہ مریض جنہوں نے ڈی ایچ اے کی ہیلپ لائین پر اپوائنٹمنٹ لی ہو۔
ان سروسز میں ہفتے کے ساتوں دن اور دن کے چھوبیس گھنٹے مریضوں کیلئے خدمات فراہم کی جائے گی۔ ڈاکٹر الحمادینے وضاحت کی ہے کہ ڈاکٹر ہر ایک کیس کا معائنہ کریں گے اور اس کا تجزیہ کرکے ہر ضروری ٹیسٹ اور مریض کی ضروریا کے مطابق انہیں علاج تفویض کرے گی۔
انہون نے بتایا کہ دبئی ہیلتھ اتھارٹی کو جدید سہولیات سے آرائستہ کیا گیا ہے۔ ڈی ایچ اے نے آپریشنل کارکردگی کا معیار بڑھا دیا ہے۔ وہ صارفین جو البادا ہیلتھ کیئر سنٹر میں آٗے تھے بانہیں المنخول اور البرشہ ہیلتھ کیئر سنٹر لے جانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
Source b: Khaleej Times







