متحدہ عرب امارات

دبئی کی اہم شاہراہ پر حادثے کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کی اہم شاہراہ، شیخ محمد بن زید روڈ پر پیر کی صبح ہونے والے ٹریفک حادثے کے بعد دبئی پولیس نے موٹر سواروں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

دبئی پولیس کی جانب سے ایک ٹوئیٹ کے ذریعے ڈرائیوروں کو ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔

پولیس کے مطابق ٹریفک کی روانی  ابوظہبی کی طرف جاتے ہوئے الرشیدیہ پل کے قریب سے متاثر ہوئی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button