متحدہ عرب امارات

ڈلاس میں بھارتی نژاد موٹل مینیجر چندرا ناگامالیاہ خوفناک واقعے میں قتل، خراب واشنگ مشین کے تنازع پر ساتھی ملازم نے مچیٹی کے وار سے سر قلم کر دیا

خلیج اردو
ڈلاس: امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈلاس میں 50 سالہ بھارتی نژاد موٹل مینیجر چندرا (چندرامولی) ناگامالیاہ کو ایک ہولناک واقعے میں جان سے ہاتھ دھونا پڑا۔ پولیس کے مطابق واقعہ ڈاؤن ٹاؤن سوئٹس موٹل میں پیش آیا جہاں ایک خراب واشنگ مشین کے تنازع پر ان کے ساتھی ملازم نے ان پر مچیٹی سے حملہ کر دیا۔

عینی شاہدین اور پولیس کے مطابق ناگامالیاہ نے اپنے ساتھی یورڈانس کوبوس مارٹینز کو ہدایت دی کہ وہ خراب مشین استعمال نہ کرے، تاہم اس بات پر اختلاف اس وقت شدت اختیار کر گیا جب پیغام براہِ راست دینے کے بجائے تیسرے شخص سے ترجمہ کروا کر پہنچایا گیا۔ اس پر کوبوس مارٹینز نے شدید غصے کا اظہار کیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق ملزم کمرے سے باہر گیا اور بڑی چھری (مچیٹی) لے کر واپس آیا، پھر ناگامالیاہ پر پے در پے حملے کیے۔ جان بچانے کے لیے وہ موٹل آفس کی طرف بھاگے جہاں ان کی بیوی اور 18 سالہ بیٹا بھی موجود تھے، تاہم ان کی مزاحمت کے باوجود ملزم نے حملہ جاری رکھا اور بالآخر انہیں ذبح کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق حملے کے بعد ملزم نے مقتول کا کٹا ہوا سر پارکنگ میں پھینکا، پھر اٹھا کر ڈمپ اسٹیر میں ڈال دیا۔ پولیس نے قریب ہی سے ملزم کو گرفتار کر لیا، جس کے پاس مچیٹی کے ساتھ مقتول کا موبائل فون اور کی کارڈ بھی موجود تھا۔

سی بی ایس نیوز کے مطابق یورڈانس کوبوس مارٹینز پر کیپیٹل مرڈر کا مقدمہ درج کر کے بغیر ضمانت حراست میں رکھا گیا ہے جبکہ اس کے خلاف امیگریشن ڈٹینر بھی جاری کیا گیا ہے۔ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Indian-origin motel manager beheaded in Dallas after washing machine dispute

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button