متحدہ عرب امارات

آبنائے ہرمز سے متعلق ایرانی پارلیمانی کمیٹی کے زیرِ غور نیا مسودہ قانون

خلیج اردو
ایران کی پارلیمنٹ کی ایک کمیٹی نے ایسا ابتدائی مسودۂ قانون زیرِ غور لایا ہے جس کے تحت امریکا، اسرائیل اور دیگر "دشمن” ممالک کے بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے سے روکنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے فارس کے مطابق مجوزہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے جہازوں پر ان کے کارگو کی مالیت کے 20 فیصد تک جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔

رپورٹ کے مطابق یہ مسودہ ابھی ماہرین کے جائزے کے مرحلے میں ہے اور پارلیمنٹ نے حتمی منظوری سے قبل ماہرین سے تجاویز بھی طلب کی ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button