وزارت صحت نے 74 نئے مریضوں کی صحتیابی کی تصدیق کی ہے .
متحدہ عرب امارات کے وزارت صحت اور روک تھام نے پیر کے روز کورونا وائرس کے 74 نئے مریضوں کی صحتیابی کی تصدیق کی ہے، جس کے بعد ملک می کورونا وائرس سے صحتیاب مریضوں کی کل تعداد 1360 ہو گئی ہے . وزارت صحت نے 484 نئے کیسز کا بھی اعلان کیا جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد 7,265 ہو گئی ہے.
وزارت صحت نے 2 مرضوں کی فوتگی کا بھی ذکر کیا ہے جس سے ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 43 ہو گئی ہے. حکام نے بتایا کہ فوت ہونے والے افراد ایشین شہریت کے تھے۔
کورونا وائرس کے کیسز کا جلد پتا لگانے ور پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ، متحدہ عرب امارات نے 14 ڈرائیو تھرو ٹیسٹ کی سہولیات کھولی ہیں جو روزانہ سیکڑوں افراد کے ٹیسٹ بغیر کسی صحت کے کارکنوں کے براہ راست اسکریننگ کر سکتی ہیں.
The latest update of #Coronavirus (#COVID19) in the #UAE#StayHome pic.twitter.com/Yb5kmH3QCq
— هيئة الصحة بدبي (@DHA_Dubai) April 20, 2020
Source : Khaleej Times
20 April 2020







