انتظامیہ نے پیر کو بتایا کہ جنوبی دہلی ضلے میں ایک 19 سالہ پیزا ڈلیوری بوائے میں کوویڈ-19 کی تصدیق کے بعد ، اس کے 16 ‘ہائی رسک کانٹیکٹ’ کے ٹیسٹ کیے گئے تھے- جن میں تمام افراد کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں-
بی ایم مشرا ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (ساؤتھ) کے مطابق ،مالویہ نگر کے پانچ کلومیٹر کے دائرے میں واقع 72 مکانات جہاں متاثرہ لڑکے نے کھانا ڈیلیور کیا تھا -وہاں کسی بھی شخص کو کورونا کی علامات محسوس نہیں ہوئی ہیں-
پچھلے ہفتے ، پیزا چین سے وابستہ ڈلیوری بوائے میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی-
منگل کے روز ڈلیوری بوائے میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد ، حکام نے فوری طور پر آؤٹ لٹ میں اس کے 16 ساتھیوں کو قرنطین کرنے کا فیصلہ کیا تھا-
اب تک دہلی میں 2 ہزار سے زیادہ کورونا وائرس کے کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں جن میں 45 اموات شامل ہیں۔
Source : Khaleej Times
20 April 2020







