
شارجہ : ( خلیج اردو ) کسی بھی ملک میں رہتے ہوئے قوانین سے اگاہی بہت ضروری ہے۔ اس سے آپ جہاں بہت سی پیچیدگیوں سے بچ سکتے ہیں وہاں قانون سے متعلق معلومات آپ کو فائدہ بھی دے سکتے ہیں۔
رواں سال شارجہ ٹاور میں آگ لگنے کے افسوسناک واقعے کے بعد ایک شہری جو آگ لگنے سے پہلے شارجہ ٹاور میں رہائش پزیر تھا نے قانون سے متعلق معلومات اور مشورے کیلئے خلیج ٹائمز سے سوال پوچھا ۔
شہری ن خلیج ٹائمز کو بتایا کہ وہ شارجہ ٹاور میں آگ لگنے سے پہلے وہاں ایک بیڈ روم کے فلیٹ میں رہائش پزید تھا جو امسال آگ لگنے کے واقعے میں تباہ ہوا۔ میرا ایک سالہ کنٹریکٹ تھا جس کی رقم ایڈوانس میں ادا کی تھی تاہم صرف پانچ مہینے گزارنے کے بعد آگ لگنے کا نا خوش گوار واقعہ پیش آیا جس کے بعد میں نے اس کمپنی سے رابطہ کیا جس نے فلیٹ کرائے پر دیا تھا۔
شہری کے مطابق انہوں نے رئیل اسٹیٹ کمپنی سے کہا کہ چونکہ وہ صرف پانچ مہینے فلیٹ میں گزار چکا ہے اسی لیے ان کا کنٹریکٹ کینسل کرکے بقیہ سات مہینوں کا کرایہ واپس کر دیں تاہم کمپنی نے ایک سالہ معاہدہ تو کینسل کروایا لیکن سات مہینوں کے کرایہ کے پیسے دینے میں ہیلے بہانوں سے کام لی رہی ہے۔
شہری نے پوچھا ہے سات مہینوں کے 14500 درہم دینے سے انکارکرنے والی رائیل اسٹیٹ کمپنی کے خلاف قانونی راستہ اپنانے کا کیا طریقہ کار ہے اس بابت مناسب رہنمائی کیجئے۔
شہری کو خلیج ٹائمز نے جواب میں بتایا ہے کہ چونکہ آپ شارجہ میں رہتے ہیں تو شارجہ کا قانون کرایہ داری اور سول لین دین یہاں کارآمد ہے۔
شارجہ قانون کرایہ داری کے آرٹیکل 9 کے مطابق یہ مالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ کرائے پر دیئے مکان کی دیکھ بال کرے اور اسے درست صورت حال میں برقرار رکھے۔ اسی قانون کے پیرا 8 کے مطابق کرایہ دار کرایہ داری معاہدہ ختم کر سکتا ہے اگر مالک مکان کی جانب سے مکان کو درست حالت میں برقرار رکھنے کیلئے درکار کام نہ کیا جاتا رہے۔ اس قانون کی رو سے اگر مالک مکان ناکام ہو جائے کہ وہ کرایہ دار کیلئے مکان کو بہتر حالت میں رکھے تو کرایہ دار کرایے میں کمی یا معاہدہ ختم کرنے کیلئے درخواست کر سکتا ہے۔
قانون کے مطابق مالک مکان ان تمام چیزوں اور مکان کی مرمت کا زمہ دار ہے جس کا ذمہ دار کرایہ دار نہ ہو۔ اسی لیے مذکورہ کیس میں مالک مکان اگر کرایہ واپس نہیں کرتا یا کرائے میں کمی نہیں کرتا تو کرایہ دار سول ٹرانزیکشن قانون کے آرٹیکل 773 کے مطابق قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتا ہے۔
چونکہ مالک مکان معاہدہ ختم ہونے کے بعد بقیہ کرایہ دینے سے انکاری ہے اسی لیے آپ شارجہ میں شارجہ رینٹل ڈسپیوٹ کمیٹی کے پاس معاملہ لے کر جا سکتے ہیں اور وہاں جاکر مالک کے خلاف شکایت درج کر سکتے ہیں۔