(خلیج اردو ) دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات میں کے نائب صدر و وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے مریخ مشن پر سفر کرنے والے سیٹلائٹ کی جانب سے بھیجی گئی تصاویر شئیر کی ہے جس میں مریخ کی طرف سفر کو دیکھایا گیا ہے ۔
شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کا ہوپ مشن کامیابی سے جاری ہے اور سٹار ریکر نے تصاویر کھینچی ہے جس میں مریخ خو تعکب میں دیکھا جاسکتا ہے ۔
متحدہ عرب امارات کا ہوپ مشن 493 ملین کلو میٹر فاصلہ طے کر کے مریخ پہنچے گا ۔
یاد رہے کہ ہوپ پروب مشن کسی بھی عرب ملک کا مریخ کے لئے روانہ کیا گیا پہلا سیٹیلائٹ ہے جس کو گزشتہ مہینے سفر کے لئے چھوڑا گیا تھا ۔
Source : Khaleej Times







