خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی میں ایک شخص کو پارکنگ کی جگہ پر ہلاک کرنیکی کوشش

دبئی میں ایک شخص کو پارکنگ کی جگہ پر ہلاک کرنیکی کوشش

خلیج اردو: دبئی میں ایک پارکنگ سلاٹ میں مبینہ طور پر ایک شخص کو جان سے مارنے کی کوشش پر تین کارکنوں کو عدالت میں پیشی کرنا پڑگئی۔ امارات کی عدالت عظمیٰ عدالت میں ان تین افراد کے کیس کی سنوائی ہوئی جنہوں نے 30 سے ​​40 سال کی عمر کے درمیان آدمی میں مبینہ طور پر چھرا گھونپا اور اسے پتھر اور آگ بجھانے والے اوزار سے مارا۔

ایک 37 سالہ ایشین شکایت کنندہ نے بتایا کہ وہ اپنے بھائی کے ساتھ النخیل کے علاقے میں ایک کار پارک میں موجود تھا جہاں پارکنگ کی جگہ کے ایشو پر ہمارے بیچ زبانی تکرار شروع ہوئی۔

رات کے قریب ساڑھے گیارہ بجے تھے۔ تب تین افراد(مدعا علیہ) آئے اور اچانک ، مجھ پر حملہ کردیا۔ انہوں نے میرا سر پر ٹھوس چٹان سے ٹکرایا اور پھر آگ بجھانے والے اوزار سے مارا، ان واروں کے باوجود بھی وہ مجھ پر حملہ کرتے رہے حتی کہ مجھے لگا کہ ایک تیز دھار آلے کو میرے سینے میں گھونپا گیا ہے جبکہ ان میں سے ایک مجھ پر بیٹھا ہوا تھا”۔ اس نے بتایا کہ اسے چھرا مارا گیا اور بار بار مارا گیا

ایک پولیس سارجنٹ نے بتایا کہ جب وہ واقعے سے آگاہ ہوا تو وہ گشت کی ڈیوٹی پر تھا۔ "مجھے جائے وقوع پر لوگوں کا ایک گروہ ملا جس سے یہ واضح ہوگیا تھا کہ وہ لڑ رہے تھے۔ ملزمان نے حملہ کے الزام میں اعتراف کیا اور یہ دعویٰ کیا کہ یہ واقعہ پارکنگ کی جگہ پر ہوا۔”

سارجنٹ نے متاثرہ شخص کو ‘بری طرح زخمی’ بتایا جب اسے ایمبولینس کے ذریعہ لے جایا گیا۔ اس وقت ، تیز دھار آلہ ابھی بھی اس کے پیٹ میں تھا.

اسپتال سے فارغ ہونے کے بعد بھی ، شکایت کنندہ مناسب سانس نہیں لے سکتا تھا اور چل نہیں سکتا تھا۔

فرانزک رپورٹ میں بتایا گیا کہ متاثرہ شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوسکتا تھا۔ اس کی صحت کی صورتحال کا اندازہ کرنے سے پہلے اس کا ایک سے زیادہ بار معائنہ کرنا پڑا۔ پتا چلا کہ اسکے بائیں پھیپھڑوں کو مستقل نقصان پہنچا ہے ، جس کی وجہ سے اسے سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اس مقدمے کی سماعت 19 اکتوبر کو دوبارہ شروع ہوگی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button