متحدہ عرب امارات

انڈین لیبارٹریوں کی فہرست، جہاں سے کروائے گئے کورونا ٹیسٹ دبئی میں قابل قبول نہیں ہوں گے

 

خلیج اردو آن لائن:

بھارتی قومی ایئر لائن کے مطابق سفر سے پہلے نیچے دی گئی چار بھارتی لیبارٹریوں سے کروائے گئے کورونا ٹیسٹ دبئی میں قابل قبول نہیں ہوں گے۔

ان لیبارٹریوں کی فہرست درج ذٰیل ہے:

  • جے پور میں واقع سریام لیب
  • میکرو ہیلتھ لیبز کیرلا
  • ڈاکٹر پی بھاسن پاتھلیبز لمیٹڈ، دہلی
  • اور نوبل ڈائیگونسٹک سنٹر دہلی

بھارتی قومی ایئر لائن ایئر انڈٰیا ایکسپریس کے نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کی جانب سے تصدیق شدہ درج بالا لیبارٹریوں سے کروائے گئے کورونا کے منفی ٹیسٹ کی رپورٹ قبول نہیں کی جائے گی۔

ایئر لائن کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ بھارت سے دبئی کا سفر کرنے والے مسافر پیور ہیلتھ (Pure Health) کی جانب سے تصدیق شدہ لیبارٹریوں سے ہی کورونا کا پی سی آر ٹیسٹ کروائیں۔

نجی خبر رساں ادارے خلیج ٹائمز کے مطابق دبئی میں بھارتی قونصل خانے کے پریس انفارمیشن قونصل نیرج اگروال نے بھی اس خبر کی تصدیق کی ہے۔

اس کے علاوہ فلائی دبئی کی جانب سے بھی بھارت سے دبئی آنے والے مسافروں کے لیے ایسا ہی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button