خلیج اردو
21 اکتوبر 2020
دبئی: متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے کیسز میں جہاں اضافہ ہورہا ہے وہاں صحت یابیوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ یہ اضافہ قدرتی طور پر ہے جو عالمی سطح پر کورونا کے بعد معمولات زندگی کی طرف عوام لوٹ کر آئیں ہیں۔
متحدہ عرب امارات کے شعبہ صحت سے تعلق رکھنے والی ترجمان ڈاکٹر فریدہ الحسینی کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے اکتوبر سے 14 اکتوبر سے 20 اکتوبر کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کا تناسب 1 فیصد رہا جو کہ یورپی یونین ، مشرق وسطیٰ ، شمالی افریقہ اور او ای سی ڈی ممالک کے مقابلے میں کافی کم ہے۔
گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 10 ہزار زیادہ تھی۔ صرف 22 افراد کورونا سے ہلاک ہوئے۔ کورونا سے اموات کی شرح 0۔4 فیصد ہے جو خطے کے باقی ممالک سے کافی کم ہے۔
افراد اور اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کورونا ایس او پیز پر کافی سختی سے عمل کریں۔ حکومت کی جانب سے عائد پابندیوں اور وضح کیے گئے ضوابط کا پاس رکھیں۔ اس وقت اپنی اور دوسروں کی صحت کو محفوظ بنائیں۔
Source : Khaleej Times







