متحدہ عرب امارات

مسندم کے جنوب میں معمولی زلزلہ، متحدہ عرب امارات میں ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے

خلیج اردو

نیشنل سیسمک نیٹ ورک کے مطابق اتوار 28 دسمبر کی علی الصبح مسندم کے جنوب میں 2 اعشاریہ 9 شدت کا معمولی زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بج کر 44 منٹ پر آیا اور اس کی گہرائی 5 کلومیٹر بتائی گئی۔

نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی کے مطابق فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے ہلکے جھٹکے متحدہ عرب امارات میں محسوس کیے گئے تاہم اس کا ملک پر کوئی منفی اثر نہیں پڑا۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button