
خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت اور روک تھام (MOHAP) نے ملک میں مونکی پوکس کے تین نئے کیسز کا اعلان کیا ہے۔
MoHAP نے کمیونٹی کے تمام ممبران پر زور دیا کہ وہ سفر کے دوران مناسب احتیاطی تدابیر پرعمل کریں اور بڑے ہجوم میں محفوظ رہیں اور خطرناک رویوں سے گریز کریں۔
اس نے کمیونٹی اراکین کو یہ بھی یقین دلایا کہ متحدہ عرب امارات کے صحت حکام بشمول تفتیش، رابطوں کی جانچ اور ان کی صحت کی نگرانی کے تمام ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔
وزارت نے متحدہ عرب امارات میں سرکاری ذرائع سے معلومات حاصل کرنے، اور افواہوں اور غلط معلومات کو پھیلانے سے گریز کرنے پر زور دیا، جس میں متحدہ عرب امارات کے صحت کے حکام کی طرف سے جاری کردہ پیش رفت اور رہنما خطوط پر اپ ڈیٹ رہنے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔