عالمی خبریں

بھارتی خاتون اپنی مونچھوں کی وجہ سے مشہور

خلیج اردو: بھارت سے تعلق رکھنے والی خاتون شیجا اپنی مونچھوں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ٹرول ہو رہی ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ کی 35 سالہ رہائشی شیجا کا کہنا ہے کہ انہیں مونچھیں رکھنا پسند ہے، بہت سے لوگ انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہیں لیکن انہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

شیجا کا کہنا ہے کہ جب وہ سوشل میڈیا پر اپنی تصویر اپ لوڈ کرتی ہیں تو بہت سے لوگ وجہ بھی پوچھتے ہیں اور ملنے کی خواہش کا اظہار بھی کرتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ مونچھیں رکھنے کا فیصلہ 5 سال قبل کیا تھا، اپنے چہرے کے دیگر بالوں کو باقاعدگی سے صاف کرتی ہوں لیکن کبھی مونچھیں صاف کرنے کی ضرورت ہی پیش نہیں آئی۔

شیجا نے یہ بھی کہا کہ کووڈ کے دور میں انہیں ماسک پہننا بھی پسند نہیں تھا کیونکہ اس سے ان کی مونچھیں چھپ جاتی تھیں۔

بھارتی خاتون کا کہنا تھا کہ ان کے آس پاس موجود دیگر خواتین نے انہیں کئی بار مونچھیں صاف کرنے کا مشورہ دیا لیکن میں نے انہیں صاف انکار کر دیا۔

2016 میں بھی برطانیہ سے تعلق رکھنے والی سماجی کارکن ہرنام کور بھی سامنے آئی تھی جنہوں نے چہرے پر مکمل داڑھی اور مونچھیں رکھیں تھی، گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق ہرنام اپنی داڑھی اور مونچھوں کے ساتھ دنیا کی پہلی کم عمر خاتون شمار ہوتی ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button