خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں نجی شعبے کے لیے اسلامی سال کی تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات میں 30 جولائی بروز ہفتہ اسلامی نئے سال (1444ھ) کے شروعات کے موقع پر نجی شعبے کے تمام ملازمین کے لیے سرکاری تنخواہ کی چھٹی ہوگی۔

انسانی وسائل اور امارات کی وزارت (MOHRE) نے کہا کہ یہ 2021 اور 2022 میں سرکاری اور نجی شعبوں کی سرکاری تعطیلات کو یکجا کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کی کابینہ کے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق ہے۔ متحد تعطیلات کا مطلب ہے کہ اماراتی اوروہ تارکین وطن جو مختلف سرکاری محکموں اور نجی کمپنیوں میں کام کرتے ہیں، دونوں قومی اور مذہبی تقریبات کے لیے یکساں سرکاری چھٹیوں کے حقدار ہونگے۔

نظام شمسی پر مبنی گریگورین نئے سال کے برعکس، اسلامی نیا سال قمری نظام پر مبنی ہے جسمیں محرم اسلامی کیلنڈر کا پہلا مہینہ ہے۔

اس ماہ کے شروع میں، بین الاقوامی یونین برائے فلکیات اور خلائی سائنسز کے رکن ابراہیم الجروان نے نوٹ کیا کہ اسلامی نیا سال – جسے ہجری نیا سال یا عربی نیا سال بھی کہا جاتا ہے – اس سال 30 جولائی کو آئے گا۔

اگرچہ اس کا مطلب ان لوگوں کے لیے لمبا ویک اینڈ نہیں ہے جنہیں ہفتہ-اتوار کی چھٹی ملتی ہے، لیکن یہ ہفتے کے روز کام کرنے والوں کے لیے خوش آئند ریلیف ہوگا۔

اگلی سرکاری تعطیل بھی ہفتہ کو آتی ہے – 8 اکتوبر، پیغمبر اسلام (ص) کے یوم پیدائش کے موقع پر۔

یوم یادگار اور متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر چھٹی چار دن کے ویک اینڈ میں شمار ہوگی۔ 1، 2 اور 3 دسمبر چھٹی کے دن ہوں گے۔ 4 دسمبر کو اتوار ہے اور یہ چار دن کی چھٹی بناتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button