متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کا قومی دن : گرینڈ شارجہ شو جو متحدہ عرب امارات کی تاریخ کی عکاسی کرے گا

خلیج اردو
15 نومبر 2020
شارجہ: متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر شارجہ میں عظیم الشان کنسرٹ کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں شارجہ کے مجاز امفیتھیٹر میں خصوصی شو کا انعقاد کیا جائے گا۔

شو میں متحدہ عرب امارات کی تاریخ اور جدیدیت اور اس کی ترقی اور کامیابیوں کو دیکھایا جائے گا۔ تقریب میں کورونا ایس او پیز کا خاص کر خیال رکھا گیا ہے۔

اس حوالے سے بنائی گئی خصوصی کمیٹی کے چیئرمین خالد جاسم المڈفہ کا کہنا ہے کہ اس سال کی تقریبات خاص ہیں کیونکہ یہ اتحاد کی گولڈن جوبلی کے ایک سال قبل کی تقریبات ہیں۔ انہون نے کہا کہ ملکی قیادت نے اپنی کوششوں اور صلاحیتوں سے یہ مقام بامشکل حاصل کیا ہے۔

جب شیخ زید بن سلطان النہیان جو متحدہ عرب امارات کے بانی ہیں، ان کی کوششوںکا ثمر آیا ہے۔

آل مجاز امفیتھٹر میں ہونے بوالے کنسرٹ کا حوالا دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل ہوگا ۔ اس کنسرٹ کے حوالے سے دیگر تفصیلات کے بارے میں بعد میں اگاہ کیا جائے گا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button