خلیج اردو
15 نومبر 2020
بخارسٹ: شمالی رومانیا میں ایک کورونا کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں آگ لگنے سے دس مریض ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
پائیٹر نیمٹ ٹاؤن میں صبح سویرے آگ بڑھک اٹھی جس پر ایک گھنٹے تاخیر کے ساتھ قابو پایا گیا۔
اسپتال کے ترجمان کے مطابق دس افراد کی ہلاک اور سات کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ اٹھ افراد جھلسنے اور باقی دو دم گھٹنے سے ہلاک ہوئے۔ جس ڈاکٹر نے انہیں بچانے کی کوشش کی وہ 80 فیصد تک جل گیا۔
ہفتے کے روز رومانیا میں 129 نئے کیسز رپورٹ ہوئےاور ابھی تک 8813 افراد یہاں کورونا سے ہلاک ہوئے ہیں۔ یورپی یونین کے ایک غریب ملک میں جہاں 19ملین افراد رہتے ہیں، میں تیزی کے ساتھ کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔
ملک میں ڈاکٹروں کی قلت ہے اور مختلف چھوٹے قصبوں میں خصوصی طور پر صحت کی سہولیات ناپید ہیں۔
اکتوبر 2015 میں ایک وقعے میں 64 افراد آگ میں جھلسنے سے ہلاک ہوئے تھے۔
Source : Khaleej Times







