متحدہ عرب امارات

دنیا میں سب سے زیادہ تعطیلات دینے والا ملک نیپال، یو اے ای 13 چھٹیوں کے ساتھ درمیانے درجے میں شامل

خلیج اردو
ابوظبی، 16 جولائی 2025
دنیا بھر میں سرکاری تعطیلات کی تعداد پر مبنی تازہ رپورٹ کے مطابق نیپال سب سے زیادہ عوامی تعطیلات دینے والا ملک قرار پایا ہے، جہاں سالانہ 35 چھٹیاں دی جاتی ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق بھارت، کولمبیا اور فلپائن بھی چھٹیوں کے لحاظ سے سرفہرست ممالک میں شامل ہیں جہاں سالانہ تقریباً 18 سرکاری تعطیلات دی جاتی ہیں۔ یورپ میں سلوواکیہ 15 چھٹیوں کے ساتھ سرفہرست ہے، جب کہ نیدرلینڈز اور ڈنمارک جیسے ممالک میں یہ تعداد صرف 9 ہے۔

امریکا میں 12 وفاقی تعطیلات تسلیم کی جاتی ہیں، تاہم مختلف ریاستوں میں ان کی تعداد میں فرق ہو سکتا ہے۔ فرانس میں 11 قومی تعطیلات ہوتی ہیں، مگر حالیہ دنوں میں وزیرِاعظم فرانسو بائرو نے معاشی بہتری کے لیے دو چھٹیاں ختم کرنے کی تجویز دی ہے، جس پر عوامی سطح پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں سرکاری سطح پر سالانہ 13 عوامی تعطیلات دی جاتی ہیں، جن میں گریگورین نئے سال، عیدالفطر، عیدالاضحی، یومِ عرفہ، ہجری نیا سال، عید میلاد النبی ﷺ اور قومی دن شامل ہیں۔ ان تعطیلات کی تعداد رمضان کے دنوں کی بنیاد پر ایک یا دو دن کم یا زیادہ ہو سکتی ہے۔

یاد رہے کہ یواے ای میں عوامی تعطیلات نہ صرف تفریح کا ذریعہ بنتی ہیں بلکہ خاندانی میل جول اور سیاحت کا بھی اہم موقع فراہم کرتی ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button