متحدہ عرب امارات

ابوظہبی میں مالی جرائم کی تفتیش کے لیے نیا مصنوعی ذہانت انویسٹیگیٹر لانچ

خلیج اردو
ابوظہبی: برطانیہ کی اینٹی فنانشل کرائم کمپنی "تھیمس” نے ابوظہبی گلوبل مارکیٹ آڈیٹوریم میں اپنا نیا مصنوعی ذہانت پر مبنی انویسٹیگیٹر متعارف کرا دیا ہے، جو سیکنڈز میں لاکھوں ڈیٹا پوائنٹس کا تجزیہ کرکے مالی جرائم کے پوشیدہ روابط کو بے نقاب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

تھیمس کے مطابق یہ پلیٹ فارم ڈیو ڈیلجنس کو خودکار بنا کر ہفتوں کے کام کو منٹوں میں مکمل کرتا ہے۔ یہ ٹول کمپنی کے اپنے ڈیٹا پر تربیت یافتہ ہے اور ایک "انوویٹ یوکے” گرانٹ سے تقویت حاصل کرتا ہے۔ سسٹم ملکیت کے ڈھانچوں، منفی خبروں اور ریگولیٹری فائلنگز کا تجزیہ کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر رویوں اور پیٹرن میچنگ کا استعمال کرتا ہے۔

تھیمس کے سی ای او ڈیکن جانسٹون نے کہا کہ مجرمان اکثر پیچیدہ ڈھانچوں اور بڑے پیمانے پر ڈیٹا کے پیچھے چھپ جاتے ہیں، یہ سوچ کر کہ کوئی بھی تفتیش کار اتنی بڑی مقدار میں معلومات کا جائزہ نہیں لے سکتا۔ لیکن ہمارا AI انویسٹیگیٹر یہ سب ایک کلک پر کر سکتا ہے۔

انہوں نے یو اے ای کی "AI فرسٹ” پالیسی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ابوظہبی اس عالمی لانچ کے لیے بہترین مقام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یو اے ای نے مصنوعی ذہانت کے میدان میں قومی حکمت عملی اور AI یونیورسٹی جیسے اقدامات کے ذریعے دنیا کے لیے معیار قائم کیا ہے۔

یہ پلیٹ فارم کلاؤڈ ایگناسٹک اور اسکیل ایبل ڈیزائن کیا گیا ہے، جسے مالیات، رئیل اسٹیٹ، پروفیشنل سروسز اور سرکاری اداروں سمیت مختلف شعبوں میں استعمال کیا جا سکے گا۔ جانسٹون کے مطابق مقصد یہ ہے کہ بہتر ڈیو ڈیلجنس ہر ادارے کے لیے قابل رسائی بنایا جائے۔

ابوظہبی نے "فالکن اکانومی وژن” کے تحت 2025 سے 2027 کے درمیان مصنوعی ذہانت میں 13 ارب درہم کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے، جس میں ADGM اور حب71 جیسے ادارے جدت کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button