
خلیج اردو
14 فروری 2021
دبئی : باقاعدگی سے سرجیکل ماسک پہننا یا ڈبل ماسک پہننا انتہائی مفید ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کے بیش بہا فوائد ہیں اور اس سے کورونا وائرس سے یقینی تحفظ ملتا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وائرس کے پھیلاؤ سے تدارک میں ماسک کی مضبوطی اہم کردار ادا کرتی ہے۔
ڈاکٹرز نے مزید کہا کہ مرکز برائے ڈیزیز کنٹرول (سی ڈی سی) کی رپورٹ نے اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ گوڈ فٹ سے ماسک کی مجموعی پروٹیکشن میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ سی ڈی سی نے ایک تحقیق میں دو الگ الگ افراد جن میں سے ایک کو عام ماسک دیا گیا تھا اور دوسرے کو مضبوط ماسک پہنایا گیا تھا ، کے درمیان تقابلی جائزہ لیا۔ اس تحقیق میں پتا چلا جب لوگ کپڑوں کے ماسک سے ڈھکے بہترین سرجیکل ماسک پہنتے ہیں تو وہ یروسول کی بوندوں سے اپنا تحفظ 95 فیصد یا اس سے زیادہ بہتر طریقے سے کر پاتے ہیں۔
انٹرنیشنل سٹی کے ایسٹر رفا پولی کلینک میں بطور جنرل پریکٹیشنر کا کرنے والے ڈاکٹر ذیشان انور نے کہا ہے کہ اس کیلئے طریقہ کار یہ ہے کہ ایک سرجیکل ماسک پہن کر اوپر سے ایک مضبوط کپڑا پہننے سے کافی زیادہ فرق پڑ سکتا ہے۔ یہ ایک بہترین فلٹریشن دیتا ہے اور جب ہم سانس لیتے ہیں تو ان بخارات کو ہمارے نظام تنفس سے دور رکھتے ہیں جن سے کورونا وائرس یا دوسری بیماریاں لاحق ہو سکتیں ہیں۔
ایسٹر اسپتال میں ماہر پلمونوجوی ڈاکٹر سنیل ویاس کا کہنا ہے کہ کورونا یا اس جیسے بیماری کو روکنے میں ناک کو کسی بھی پیتھوجن کے داخلے سے بچانا بہت ضروری ہے۔ ایسے میں ڈبل ماسک ہمیں اضافی تحفظ دیتی ہے اسی لیے ضروری ہے کہ فیس ماسک ناک کے اوپر رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کئی بار دیکھتے ہیں کہ لوگ صرف اپنے منہ کو کوور کیے ہوئے ہیں لیکن یہ یاد رکھیں کہ اگر ہم اپنی ناک نہیں ڈھانپتے تو یہ بے معنی ہو جائے گا۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس مطالعے کا اطلاق محدود ہے اور وہ لوگ جن کے چہرے پر داڑھی ہوتی ہے ، ان کیلئے یہ مفید نہیں ۔ یہ بھی جاننا ضروری ہے کہ دو سرجیکل ماسک یا دو کپڑوں کے ماسک کا موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔ پرائم اسپتال کے ماہر برائے انٹرنل میڈیسن ڈاکٹر انیل گروور نے کہا کہ این 95 ماسک کے اوپر کوئی دوسرا ماسک نہ رکھا جائے۔
کسٹمر مارکیٹ میں زیادہ تر ڈسپوز ایبل ماسک میڈیکلی اس لیول کے نہیں ہیں لیکن یہ سمجھنا ضروری ہے کہ یہ پولیوپروولین سے بنے ہیں جس کی وجہ سے یہ الیکٹروسٹیٹکلی مختلف وائرس سے بچاؤ فراہم کرتے ہیں۔ دوسرے الفاظ میں جب وائرس سے حفاظ میں یہ بہتر کارگر ہیں۔
Source : Khaleej Times







