
خلیج اردو
14 فروری 2021
شارجہ : شارجہ پولیس نے ایک خاتون کو ان کی ایمانداری کے بدلے بھاری انعام سے نوازا ہے۔خاتون کو اپنی ڈیوٹی کی جگہ سے ایک صارف کے 10 ہزار درہم ملے تو انہوں نے اسے واپس کر دیئے۔ خاتون ملازم مریم محمد علی ماہاری تدبیر میں کام کرتی ہے جنہوں نے اپنے شفٹ کے اختتام پر اپنے ڈیسک کے نیچے کیش پایا اور پھر اسے اصلی مالک کے حوالے کیا۔
شرطة الشارقة تكرم موظفة بمركز تدبير لأمانتها https://t.co/RSqgg8i8kK
#شرطة_الشارقة #shjpolice #الإمارات #UAE #الشارقة #Sharjah #الإعلام_الأمني #security_media #moiuae pic.twitter.com/fBlNlNeQBj
— شرطة الشارقة (@ShjPolice) February 12, 2021
خاتون نے اردگرد دیکھا مگر اسے رقم کا اصلی مالک نہیں ملا جس کے بعد وہ ال گرب پولیس اسٹیشن گئی اور وہاں شکایت درج کی۔
خاتون کا کہنا ہے کہ جب انہیں رقم ملی تو انہوں نے کافی کوشش کی کہ اصلی مالک کو رقم حوالے کی جائے تاہم جب وہ ناکام ہوئی تو پولیس کی مدد لی اور پولیس کے حوالے رقم کی جو ابھی مالک کی تلاش میں ہیں۔
پولیس نے خاتون کی ایمانداری کی تعریف کی ہے اور اس کا حوصلہ بڑھایا ہے ۔







