متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : چوری اوپر سے سینہ زوری ، دو نواجوانوں کو حکام نے دن میں تارے دیکھا دیئے

خلیج اردو
14 فروری 2021
ابوظبہی : وہ دو نوجوان جنہوں نے کورونا وائرس سے متعلق ایس او پیز کی خلاف ورزی کی تھی اور پھر ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر ڈالی تھی ، حراست میں لے لیے گئے ہیں۔ دونوں افراد کو کورونا وائرس کا مرض لاحق ہوا تھا لیکن پھر بھی وہ عوام کے بیچ مٹرگشت کرتے رہے۔

ایک بیان میں ابوظبہیکے استعاثہ عامہ نے بتایا ہے کہ انہیں موصول ہونے والی ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص کے ہاتھ میں کورونا وائرس سے متعلق اس کے ٹیسٹ کا مثبت رزلٹ ہے۔ اس کے بعد وہ عوام مقامات پر جاکر عوام میں ملتا رہا ۔ اس آدمی کو کورونا وائرس کے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا اور ایک دوسرا شخص بھی جس نے اس کی ویڈیو بنائی تھی۔

استعاثہ کے مطابق انہوں نے اس ویڈیو کلپ کو دیکھا اور اس کا سراغ لگایا اور شناخت کے بعد متعلقہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ دونوں افراد کی شناخت کرکے ملزمان کو سمن جاری کیا گیا۔ دونوں افراد کو مزید تحقیقات تک کیلئے استعاثہ نے حراست میں لیا ہے۔

استعاثہ نے خبردار کیا ہے کہ جو بھی شخص صحت عامہ کو خطرے میں ڈالنے اور کورونا وائرس کے احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کرتے پائے جاتے ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ہر فرد عوامی صحت کی ذمہ دار ہے۔ اگر کورونا وائرس کا کسی شہری کا ٹیسٹ مثبت ہے تو اسے ہیلتھ کیئر کام کی جانب سے جاری کیےگئے ایس او پیز کی پاسداری کرنی ہوگی۔

وفاقی قانون نمبر 14 کی آرٹیکل 33 میں مخصوص بیماریوں کا شکار ہونے والے افراد کیلئے ایس او پیز مرتب کیے گئے ہیں اور کورونا وائرس کے مثبت ٹیسٹ والے افراد پر حفاظتی اقدامات اور پابندیوں کا اطلاق کیا گیا ہے ۔ فیڈرل لا نمبر 14 کی آرٹیکل 38 کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کیلئے جیل اور کم از کم 10 ہزار اور زیادہ سے زیادہ 50 ہزار جرمانے کی سزا موجود ہے۔

وفاقی پینل کوڈ کی دفعہ 348 کے تحت جو بھی شخص جان بوجھ کر دوسروں کیلئے صحت کے مسائل پید اکریں یا ان میں کوئی موزی مرض پھیلانے کا سبب بنے ، ان کیلئے جیل کی سزا اور جرمانہ یا دونوں ایک ساتھ ہو سکتے ہیں۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button