متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : اگلے دنوں میں خراب موسم کیلئے کیا تیاریاں کیں جائے ؟

خلیج اردو
14 فروری 2021
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات کے بیشتر علاقوں میں آج اتوار کے روز دھند کا راج رہا اور حکام نے بڑی شاہراہوں پر حد رفتار کم رکھنے سے متعلق ہدایات جاری کیں ہیں۔

قومی مرکز برائے موسمیات اور زلزلہ پیما این سی ایم نے ایک ٹویٹ میں بتایا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں دھند بننے کا عمل ہفتے کی شام 8 بجے سے شروع ہوکر اتوار کی صبح تک جاری رہے گا جس سے حدنگاہ متائثر ہو گی اور 1000 میٹر تک ہی صاف دیکھائی دے گا۔

ابوظبہی پولیس نے بڑی شاہراہوں پر سپیڈ لمٹ کم کی ہے۔ دارلحکومت کی جانب جانے اور واپس آنے والی مختلف شاہراہوں پر 80 کلومیٹر کی رفتار کا اعلان کیا گیا ہے۔

تاہم تازہ ترین اپڈیٹس میں ابوظبہی پولیس نے کہا ہے کہ بیرونی سڑکوں پر حدرفتار معمول کے مطابق واپس آئی ہے۔

پولیس نے ابوظہی ٹرک روڈ پر سپیڈ کم کرنے سے متعلق سسٹم ایکٹویٹ کیا ہے ، اسی طرح سویہان روڈ ، شیخ خلیفہ بن زید انٹرنیشنل روڈ اور السعد سویہان روڈ پر بھی رفتار کم کرنے کا نظام ایکٹو کر دیا گیا ہے۔

این سی ایم کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ریکارڈ ہونے والا کم سے کم درجہ حرارت 11.6 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جو الجزیرہ بی جی یعنی الدھفرا میں صبح 3.45 پر ریکارڈ کیا گیا ۔

این سی ایم کے مطابق پیر سے ہوا میں خنکی کی مقدار بڑھ جائے گی جس سے ممکنہ طور پر دھند کی مقدار میں اضافہ ہو گا۔ عربین گلف اور بحیرہ اومان میں درمیانے درجہ کا بہاؤ ہو گا۔

درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ دن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ اندرونی علاقوں میں 23 سے 27 اور ساحلی علاقوں پر درجہ حرارت 16 سے 21 درجہ حرارت رہے گا۔

اتوار کے روز بھاری دھند نے ملک میں حدنگاہ کو متائثر کیا ہے اور اس حوالے سے اگلے چند دنوں میں دھند اور کہر پڑنے کا امکان ہے۔

اگلےب دنوں کے موسم کی پیش گوئی کرتے ہوئے محکمہ موسمایت نے بتایا ہے کہ بدھ تک فضا جزوی طور پر ابرآلود ہوگی لیکن بدھ کی صبح گرد اور جزوی بادلوں کی وجہ سے درجہ میں اضافہ ہوگا۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button