متحدہ عرب امارات

دبئی شارجہ کے درمیان نئی بس سروس کا آغاز 2 مئی سے

خلیج اردو
دبئی: روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ دبئی اور شارجہ کے درمیان ایک نئی انٹرسٹی بس سروس 2 مئی بروز جمعہ سے آغاز کرے گی۔ نئی سروس روٹ ای308 کہلائے گی جو دبئی کے اسٹیڈیم بس اسٹیشن کو شارجہ کے الجبيل بس اسٹیشن سے جوڑے گی۔

آر ٹی اےکے مطابق، ایک طرفہ سفر کا کرایہ 12 درہم مقرر کیا گیا ہے۔ اس نئی سروس کے آغاز کے ساتھ ہی چند دیگر بس روٹس میں بھی تبدیلیاں کی جائیں گی تاکہ مسافروں کو بہتر اور آرام دہ سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔

تبدیل شدہ بس روٹس درج ذیل ہیں:

  • روٹ 17: اب ال سبخہ بس اسٹیشن کے بجائے بنی یاس اسکوائر میٹرو اسٹیشن پر ختم ہوگا۔

  • روٹ 24: النہدہ 1 کے علاقے میں نیا راستہ اختیار کرے گا۔

  • روٹ 44: اب الراسط اسٹریٹ کے بجائے دبئی فیسٹیول سٹی تک جائے گا۔

  • روٹ 56: اب ڈی ڈبلیو سی اسٹاف ولیج تک بڑھا دیا گیا ہے۔

  • روٹ 66 اور 67: ان میں الرویہ فارم کے مقام پر نیا اسٹاپ شامل کیا گیا ہے۔

  • روٹ 32سی الفصلیہ بس اسٹیشن سے السطوہ بس اسٹیشن تک سروس مختصر کر دی گئی ہے، السطوہ جانے والے مسافر اب روٹ F27 استعمال کر سکتے ہیں۔

  • روٹ سی26: اس کا بس اسٹاپ الفصلیہ بس اسٹیشن سے میکس میٹرو لینڈ سائیڈ بس اسٹاپ 2 پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • روٹ ای16: اب یہ روٹ ال سبخہ کے بجائے یونین بس اسٹیشن پر ختم ہوگا۔

  • روٹ ایف12: السطوہ چوراہے سے الوصل پارک تک کا حصہ ختم کر دیا گیا ہے، اب یہ روٹ کویت اسٹریٹ سے گزرے گا۔

  • روٹ ایف27: اس کا اسٹاپ الفصلیہ بس اسٹیشن سے میکس میٹرو لینڈ سائیڈ بس اسٹاپ 2 پر منتقل کیا گیا ہے۔

  • روٹ ایف47: جبل علی انڈسٹریل ایریا کے اندر نیا راستہ اختیار کرے گا۔

  • روٹ ایف54: نیا جافزا ساؤتھ لیبر کیمپ سروس میں شامل کر لیا گیا ہے۔

  • روٹ ایکس92: اس کا اسٹاپ الفصلیہ بس اسٹیشن سے میکس میٹرو لینڈ سائیڈ بس اسٹاپ 1 پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

آر ٹی اے کے پبلک ٹرانسپورٹ ایجنسی کے ڈائریکٹر برائے منصوبہ بندی و بزنس ڈیولپمنٹ عادل شاکری نے کہا کہ پبلک بس نیٹ ورک کو وسعت دینے اور اسے میٹرو، ٹرام اور سمندری ٹرانسپورٹ جیسے دیگر ذرائع سے مربوط کرنا آر ٹی اے کی اولین ترجیح ہے، تاکہ عوامی ٹرانسپورٹ کو دبئی میں نقل و حرکت کا پسندیدہ ذریعہ بنایا جا سکے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button