
خلیج اردو
بھمبر: لائن آف کنٹرول پر بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی کوشش پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ بھمبر کے مناور سیکٹر میں پیش آیا، جہاں دشمن نے کواڈ کاپٹر کے ذریعے جاسوسی کی کوشش کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری ردعمل دیا اور دشمن کے کواڈ کاپٹر کو کامیابی سے مار گرایا، جس سے دشمن کی مذموم کارروائی ناکام ہو گئی۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ پاک فوج کی مستعدی، دفاعی تیاری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افواجِ پاکستان دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دینے کے لیے ہر دم تیار ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پوری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دشمن کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دیا جائے گا،