متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں ایکسپائر ہو چکی ادویات کو تلف کرنے کا نیا طریقہ کار وضع کر دیا گیا

اس سروس سے محکمہ صحت کوبہتر انداز سے اور بین الاقوامی معیار کے مطابق خدامت فراہم کرنے میں مدد ملے گی، ڈاکٹر مبارک

 

خلیج اردو آن لائن: متحدہ عرب امارت کی وزارت صحت کی جانب سے حال ہی میں ایکسپائر ہوچکی ادویات کو مناسب طریقے سے تلف کرنے کے لیے ایک آن لائن سروس کا آغاز کیا گیا ہے۔

اس سروس کو اسمارٹ فون کے ذریعے کسی بھی وقت حاصل کیا جا سکتا ہے۔ جہاں پر صحت اورفارمیسی کے اداروں کے مالک اور ان کے ملازمین اپنا فارم جمع کروا سکتے ہیں۔

اس حوالے بات کرتے ہوئے ہیلتھ ایمپرومنٹ اور کمپلائنس ڈیپارٹؐنٹ کے ڈاکٹر حیسہ علی مبارک نے کہا کہ یہ سروس صحت کی سہولیات اور فارمیسیوں سے متعلق ریگولیٹری اور نگرانی کے لیے بنائے گئے سمارٹ اور ای ٹرانسفارمیشن فریم ورک میں آتی ہے۔ "اس سروس سے محکمہ صحت کوبہتر انداز سے اور بین الاقوامی معیار کے مطابق خدامت فراہم کرنے میں مدد ملے گی”۔

ڈاکٹر مبارک  نے مزید کہنا تھا کہ "اس سروس میں پانچ کیٹگریاں بنائی گئی ہیں، جس میں مقامی ایجنٹ کی طرف سے درآمد کی گئی ان کنٹرولڈ دوائیں اور وازرت کی قرارداد نمبر 888 کے سکینڈ گروپ میں درج کنٹرولڈ ادویات شامل ہیں۔ یہ ادوایات مقامی ایجنٹ کی جانب سے درآمد اور کی جاتی ہیں اور لائسنس کی حامل فامیسیوں کے گوداموں کو ڈسٹریبیوٹ کی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ وزارت صحت کے لائسنس کے حامل گوداموں کی جانب سے برآمد کی جانے والی ادوایات سمیت  دیگر تمام ادویات شامل ہیں”۔

یاد رہے کہ یہ سروس صحت کے نظام کی کارکردگی کو بہتر کرنے کے لیے شروع کیے گئے ای سروس پروگرام کا حصہ ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button