(خلیج اردو ) دبئی کے شہزادے شیخ ہمدان بن محمد نے دبئی میں پھنسے نائجیرین جوڑے کے اسپتال اخراجات ادا کردیئے جن کے ہاں چار نومولود بچوں کی ولادت ہوئی تھی مگر اسپتال بل زیادہ ہونے سے انکو پریشانی کا سامنا تھا ۔
بچوں کی ولادت لطیفہ ومن اینڈ چلڈرن اسپتال دبئی میں ہوئی تھی اور 4 لاکھ درہم بل ایا تھا جو کہ شیخ ہمدان بن محمد نے ادا کردیا کیونکہ نائجیرین جوڑے کے پاس بل کی ادائیگی کے پیسے نہیں تھے ۔
نائجیرین کمیونٹی نے اپنی مدد آپ کے تحت 42 ہزار درہم کی رقم جمع کی جو کہ امداد کے طور پر انہیں پیش کی گئی مگر رقم زیادہ ہونے کی وجہ سے وہ اسپتال بل پورا نہ کر سکے ۔
چار نومولود بچوں کے والد کا کہنا تھا کہ میرے ہاں دو بیٹوں اور دو بیٹوں کی ولادت ہوئی ہے جس میں ایک بیٹی کا نام اس نے لطیفہ رکھ دیا ہے ۔ اس نے کہا کہ میں شہزادہ ہمدان بن محمد کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں مگر میرے پاس الفاظ نہیں ۔ شیخ ہمدان بن محمد نے مجھ پر بہت بڑا احسان کیا ہے جو میں کبھی ادا نہیں کرسکونگا ۔
Source: CNN







