خلیج اردو آن لائن: یو اے ای کے صدر، شیخ خلیفہ بن النہیان کو عرب اور دیگر اسلامی ممالک کے رہنماؤں کی جانب سے عید الاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ شیخ محمد بن راشد المکتوم، نائب صدر اور متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران اور ابو ظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر، شیخ محمد بن زید النہیان نے بھی اس مبارک موقع پر اسلامی ممالک کے رہنماؤں سے مبارکباد وصول کی۔
یاد رہے کہ یو اے ای میں آج عید الاضحی مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے۔ تاہم حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے پیش نظر لوگوں کو گھروں رہنے اور سماجی فاصلہ رکھنے کی تلقین کی گئی ہے۔
Source: Khaleej Times







