متحدہ عرب امارات

اب ، ابوظہبی کے رہائشی بغیر سود کے قسطوں میں ٹریفک جرمانے ادا کرسکتے ہیں

ابوظہبی میں ڈرائیور حضرات اب ایک سال کے لئے بلا سود قسطوں میں ٹریفک جرمانہ ادا کرسکتے ہیں۔

خلیج اردو ویبڈسک : بدھ کے روز ابوظہبی پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق ، اب ابوظہبی کے ڈرائیور حضرات اپنے استطاعت کے مطبق ٹریفک جرموں کو بنا سود کے ایک سال کے عرصے تک قسطوں میں ادا کر سکتے ہیں. ابوظہبی پولیس کا کہنا تھا کہ، یہ اقدام متحدہ عرب امارت کے پانچ بینکوں کے تعاون سے یہ کام انجام دیا جا رہا ہے. جن میں مندرجہ زائل بینک شامل ہیں .

  • ابو ظہبی کمرشل بینک (اے ڈی سی بی)
  • ابو ظہبی اسلامک بینک (اے ڈی آئی بی)
  • فرسٹ ابوظہبی بینک (ایف اے بی)
  • مشریق الاسلامی
  • امارات اسلامی بینک۔

ابوظہبی پولیس کا کہنا تھا کے اس سروس سے فائدہ اٹھانے کے لئے ، ڈرائیور کے پاس ان بینکوں میں سے کسی ایک بینک کے زریعے جاری کردہ کریڈٹ کارڈ کا ہونا ضروری ہے. ڈرائیور کو ٹریفک جرمانوں کو قسطوں میں ادا کرنے کے لئے بینک کو درخواست دینی ہوگی، درخوست جرمانہ ہونے کے دو ہفتوں کے اندر اندر دینی ہوگی تاکہ بینک انکے جرمانوں کو قسطوں میں تبلدیل کر سکیں.

ابوظہبی پولیس کا کہنا تھا کہ ، بغیر سود کے قسطوں میں جرمانوں کو ادا کرنے کے لئے ڈرائیور حضرات مختلف طریقوں سے جرمانے ادا کر سکتے ہیں. جسے کہ ابوظہبی پولیس سروس سنٹر، آن لائن سروسز جیسے ابوظہبی پولیس ویب سائٹ، سمارٹ فون ایپلیکیشن.

پولیس کا کہنا تھا کہ اس سہولت کے مقصد عوام کو جرمانے ادا کرنے میں سہولت مہیا کرنی ہے. پولیس نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں کیونکہ یہ بہت سے گاڑی چلانے والوں کے لئے آسان ہے۔

 

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button