متحدہ عرب امارات

افسوسناک خبر : متحدہ عرب امارات میں سیلاب کی وجہ سے تازہ ترین شدید بارشوں میں ایک پاکستانی شہری کی ہلاکت کی تصدیق

خلیج اردو
دبئی: پاکستان قونصلیٹ دبئی کے قونصل جنرل حسن افضل خان نے ایک پاکستانی کی موت کی تصدیق کی ہے۔

متحدہ عرب امارات کے شمالی اور مشرقی امارات میں بڑے پیمانے پر سیلاب کے نتیجے میں ہونے والی تازہ ترین شدید بارشوں میں ایک پاکستانی شہری کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔

پاکستان قونصلیٹ دبئی کے قونصل جنرل حسن افضل خان نے ہفتے کے روز حالیہ سیلاب کے نتیجے میں ایک پاکستانی کی ہلاکت کی تصدیق کی۔

خان نے خلیج ٹائمز کو بتایا کہ دبئی اور ابوظہبی میں پاکستانی مشن فجیرہ اور ابوظہبی کے حکام سے رابطے میں ہیں تاکہ سیلاب میں کسی اور پاکستانی کی ہلاکت کی تفصیلات معلوم کی جاسکیں۔

خان نے کہا ابوظہبی میں پاکستانی سفارت خانہ اور پاکستان قونصلیٹ، دبئی، پولیس اور دیگر سرکاری اداروں کے ساتھ مزید تفصیلات کا پتہ لگانے کے لیے رابطہ کر رہے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ نے جمعہ کو کہا کہ ملک میں حالیہ سیلاب کے نتیجے میں ایشیائی نسل کے سات افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔

وزارت داخلہ فیڈرل سنٹرل آپریشنز کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر جنرل ڈاکٹر علی سالم التونائیجی نے قبل ازیں کہا کہ سیلاب کی وجہ سے ایشیائی قومیتوں کے چھ افراد مردہ پائے گئے ہیں۔ انہوں نے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزارت داخلہ متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔

متحدہ عرب امارات نے 27 سالوں میں ملک میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کیے جانے کے بعد بچاؤ کی کوششوں میں مدد کے لیے اپنی فوج کو تعینات کیا ہے۔

شمالی امارات میں سیلاب سے 900 کے قریب افراد کو بچا لیا گیا جبکہ 3,897 افراد کو فوجیرہ اور شارجہ میں عارضی پناہ گاہوں میں رکھا گیا۔

فوجیرہ کے پورٹ اسٹیشن پر 255.2 ملی میٹر پانی ریکارڈ کیا گیا جو جولائی کے دوران متحدہ عرب امارات میں سب سے زیادہ ہے۔

جبکہ دوسرا سب سے زیادہ بارش مسافی میں ریکارڈ کی گئی جو 209.7 ملی میٹر تھی اور تیسری سب سے زیادہ بارش فوجیرہ ایئرپورٹ پر 187.9 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button