پاکستانی خبریںمتحدہ عرب امارات

سیلاب سے متائثرہ پاکستان کیلئے ایک حوصلہ مند لمحہ: ایشیاء کپ میں قومی ٹیم کی شاندار فتح، مین آف دے میچ رضوان احمد نے قوم سے سیلاب متائثرین کی مدد کی اپیل کردی

خلیج اردو

عاطف خان خٹک

شارجہ: متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے گروپ اے کے ناک آؤٹ میچ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 155 رنز سے شکست دے کر سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

 

پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان نے 194 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں ہانگ کانگ کا کوئی بھی بیٹسمین قومی فاسٹ بولرز کا سامنا نہ کرسکا اور پوری ٹیم صرف 38 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔

 

اس سے قبل ہانگ کانگ کے کپتان نزاکت خان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

 

 

20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پاکستان ٹیم نے 193 رنز بنائے جہاں محمد رضوان 78 رنز بناکر نمایاں رہے۔قومی ٹیم نے آخری اوور میں خوشدل کے 4 چھکوں کی بدولت 29 رنز اسکور کیے۔

 

کے مجموعی اسکور پر کپتان بابر اعظم 9 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد محمد رضوان اور فخر زمان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 116 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن پھر فخر 41 گیندوں پر 53 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

 

آخر میں محمد رضوان اور خوشدل شاہ نے تیز ی سے رنز بنائے اور ٹیم کا اسکور 20 اوورز میں 193 رنز تک پہنچایا۔آخری اوور میں خوشدل خان نے 4 چھکے لگائے اور 15 گیندوں پر 35 رنز جبکہ رضوان 57 گیندوں پر 78 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے ٹی ٹوئنٹی میچز میں 5 ہزار رنز مکمل ہوگئے۔

 

محمد رضوان نے ایشیا کپ میں ہانگ کانگ کیخلاف اننگز میں 48 واں رن لے کر یہ سنگ میل عبور کیا۔ محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پانچ ہزار رنز مکمل کرنے والے ساتویں پاکستانی ہیں۔

 

پاکستان کے 194 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہانگ کا نگ کا کوئی بھی بیٹسمین ڈبل فیگرمیں داخل نہ ہوسکا اور پوری ٹیم 38 رنز پر آوٹ ہوگئی۔ شاداب خان نے 4،محمد نواز نے 3 اور نسیم شاہ نے 2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button