خلیج اردو: کرکٹر اعظم خان کو متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کا گولڈن ویزا مل گیا ہے۔
یو اے ای کا گولڈن ویزا ملنے کی خبر اعظم خان نے اپنے مداحوں سے ٹوئٹرپر شئیر کی۔اعظم خان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے گولڈن ویزا ملنا میرے لیے اعزاز ہے۔ یو اے ای ایسا ملک ہے جسے میں اپنا دوسرا گھر تصور کرتا ہوں۔
گولڈن ویزا حاصل کرنے والے افراد نیشنل اسپانسر کے بغیر یو اے ای میں تعلیم ،کاروبار اور رہائش اختیار کرسکتے ہیں۔یو اے ای کی جانب سے ہمایوں سعید، وسیم اکرم، شعیب ملک، ثانیہ مرزا، جنید خان، اقرا عزیز اور یاسر حسین کو بھی گولڈن ویزا دیا جا چکا ہے۔